اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے

 جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے

کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد محمود سومرو سمیت دیگر جے یوآئی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، ایاز محمد اور طارق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ائیرپورٹ پر مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ، مولانا عبد القادر ودیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچے ہین۔ مولانا فضل الرحمن آج اتوار کو کورنگی میں جے یو آئی سندھ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران سے اہم خطاب کریں گے۔ جے یو آئی سندھ کے تمام اضلاع کے اراکین کا اہم اجلاس آج کورنگی میں ہوگا۔ جے یو آئی سندھ کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔جے یو آئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی سندھ کے اجلاس میں انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔ سمیع سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کا ذمہ داران کو اہم ہدایات دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان آج شام کو کورنگی میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481