اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع

پی ٹی آئی کا شہبازشریف کے وزارت عظمیٰ کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراض جمع

 

پاکستان تحریک انصاف کے وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب خان نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض جمع کرا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے شہبازشریف کے وزارت عظمیٰ کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائے گئے اعتراض میں کہا کہ شہبازشریف کو فارم 47 میں ہیرا پھیری کے نتیجے میں حلقہ تحفے میں دیا گیا ہے، شہبازشریف فارم 45 کے مطابق اپنے حلقے سے ہار چکے تھے۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ایم این اے کی حیثیت سے جعلی حلف اٹھایا ہے لہٰذا وہ وزیراعظم کے عہدے کے لئے اہل نہیں ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481