اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند، نوٹم جاری

سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند، نوٹم جاری

سیلابی صورتحال، گوادر ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند، نوٹم جاری

 

گوادر میں سیلابی صورتحال کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا جبکہ اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف محفوظ نہیں۔

 

گوادر ایئرپورٹ پر آنے جانے والی بیشتر سڑکیں بھی زیر آب ہیں۔ گزشتہ روز کراچی سے گوادر کی پرواز پی کے 503، 504 منسوخ کی گئی تھی۔

 

منگل تک گوادر ایئرپورٹ پر پروازوں کا فلائٹ آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ترجمان سول ایوی ایشن نے گوادر ایئرپورٹ پر منگل تک فلائٹ آپریشن معطل رہنے کی تصدیق کردی۔

 

تمام ایئر لائنز کو گوادر ایئرپورٹ کی عارضی بندش سے آگاہ کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481