اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طوفائی بارش سے حیسکو کے 25فیڈر ٹرپ

طوفائی بارش سے حیسکو کے 25فیڈر ٹرپ

شدید بارش اور طوفان نے حیدر آباد میں تباہی مچا دی، 25 فیڈر ٹرپ ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

ترجمان حیسکو کے مطابق حیدر آباد میں بارش اور طوفان کی وجہ سے ریجن میں اس وقت 25 سے زائد 11 کے وی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔

بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی حیسکو کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد شہر کے 5 عدد فیڈروں کی بجلی سیفٹی کی وجہ سے بند ہے، بارش رکتے ہی مکمل کلیئرنس کے بعد بجلی بحال کی جائے گی۔

حیسکو ترجمان نے حیدرآباد کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران سیفٹی قوانین پر مکمل عمل کرکے اپنی حفاظت کریں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ نہ ہو۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481