اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جلاؤ گھیراؤ کیس: بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار

جلاؤ گھیراؤ کیس: بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم قرار

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ کیس کے سات مقدمات کی سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹرنے بانی پی ٹی آئی کو 9  مئی واقعات کا مرکزی ملزم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کےمقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، دوران سماعت سپیشل پراسیکیوٹر رانا شکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بانی پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں، گواہوں کے بیانات موجود ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے تمام رہنماؤں کو حساس تنصیبات جلانے اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کا کہا تھا۔

بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کردی ۔

یاد رہے کہ 24 فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ اور دیگر سے متعلق 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلی تھیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481