اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہم اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے، مریم نواز

ہم اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دیں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے مخالفین کو بھی رمضان پیکیج دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے رمضان پیکیج کےحوالےسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان پیکیج میں دیئے گئے سامان کی اچھی طرح سے چیکنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف ووٹ دیئے ہم ان کو بھی پیکیج دے رہے ہیں، سب کو بلا تفریق رمضان پیکیچ ملے گا، اگر کسی جگہ بیسن یا کسی چیز میں مسئلہ نظر آتا ہے تو اسے چیک کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میرٹ اورشفافیت پریقین رکھتی ہے، رمضان پیکیج مستحق لوگوں میں تقسیم کیا جائےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ہدایت کرتی ہوں لاہور میں کسی بھی جگہ کوڑاکرکٹ نظر نہیں آئے، میں خود جا کر لاہور کی گلی گلی، محلہ محلہ جا کر چیک کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صفائی کےانتظامات پرخصوصی توجہ دی جائے، ایک ماہ میں مجھےپورا پنجاب صاف چاہیے، تمام اضلاع کا سرپرائزوزٹ کروں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481