اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نیول چیف کی گوادر میں طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کی ہدایت

نیول چیف کی گوادر میں طوفانی بارشوں کے متاثرین کی بحالی کی ہدایت

 

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نیول چیف نے بحری مشق سی اسپارک کے کامیاب انعقاد پر مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔

کانفرنس میں میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔

نیول چیف نے گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481