اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سردار ایاز صادق سپیکر، غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی منتخب

سردار ایاز صادق سپیکر، غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی منتخب

 

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر، پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد دونوں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

 

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لیے اجلاس راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا۔

 

نئے سپیکر کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 291 ووٹ ڈالے گئے، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سردار ایاز صادق نے 199 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر صرف 91 ووٹ لے سکے۔

 

نئے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے 289ووٹ ڈالے گئے، پیپلزپارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ نے 197 ووٹ حاصل کیے ان کے مدمقابل جنید اکبر نے 92 ووٹ حاصل کیے۔

 

راجہ پرویز اشرف نے نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے عہدے کا حلف لیا۔

 

حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمان کا ایوان زیریں سنبھال لیا۔

 

سردار ایاز صادق سے حلف لینے کے بعد قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

 

نومنتخب سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ سے عہدے کا حلف لیا۔

 

اس سے قبل سپیکر ڈائس کے دائیں اور بائیں جانب دو پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے، پولنگ بوتھ میں خصوصی طور پر لائٹ کا انتظام کیا گیا تھا۔

 

سپیکر نے عمر ایوب کو پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کا موقع دیا جبکہ سنی اتحاد کونسل اور آزاد ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

 

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نئے سپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی شروع کروائی، راجہ پرویز اشرف نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو اردو آرڈر کے مطابق نام پکارنے اور ووٹنگ کا کہا۔

 

خالی بیلٹ باکس ایوان کو دکھا کر سیل کر دیا گیا، قومی اسمبلی میں سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوا۔

 

اردو حروف کے لحاظ سے ارکان کو ووٹنگ کے لیے بلایا گیا، رکن قومی اسمبلی آسیہ اسحاق نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

 

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل کے شہزادہ گشتاسپ اور ن لیگ کی منیبہ اقبال نے حلف اٹھا لیا۔

 

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دونوں نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لے لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481