اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کا پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

سربراہ اے این پی اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی کے اراکین کسی بھی اسمبلی، سینیٹ میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، اے این پی ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتی ہے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا اس کی نظیرنہیں ملتی، پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکثریتی جماعتوں نےعہدوں کی آفرز کیں لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ پارلیمان کے اندر کردار کے حوالے سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481