اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سات سال بعد قومی اسمبلی آمد پر عمران خان نے نواز شریف کا پیچھا نہ چھوڑا

سات سال بعد قومی اسمبلی آمد پر عمران خان نے نواز شریف کا پیچھا نہ چھوڑا

 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر عمران خان کا ماسک پھینک دیا، ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین نےحلف اٹھایا ، اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کے ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا، لیگی ارکان کی جانب سے نواز شریف کی آمد پر ان کے لئے نعرے بھی لگائے گئے۔اجلاس میں ’دیکھو،دیکھو کون آیا،شیر آیا،شیر آیا‘کے نعرے لگائے گئے۔

اجلاس کے بعد اسمبلی میں نواز شریف کی گفتگو کے دوران کسی رکن نے نواز شریف کی جانب عمران خان کے ماسک سے حملہ کردیا، جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آگے پیچھے کھڑے رہنماؤں سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں کہ اسی دوران اسمبلی میں کھڑے نعرے لگاتے ارکان کی جانب سے عمران خان کے چہرے والا ماسک انکی طرف پھینکا جاتا ہے ، لیکن وہ کوئی بھی تاثر دیئے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481