اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک فوج کی جانب سے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک پیش

Pakistan Army presented a check of Rs 50 lakh to the family of the martyred officer

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات پر آج میجر جنرل نورولی خان ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختوخواہ نارتھ مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی

آئی جی ایف سی نے شہید کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید ایس پی اعجاز خان ایک دلیر اورمحب وطن پولیس افسر تھے۔ وہ دہشتگردوں کے خلاف بڑے متحرک رہے اور وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کی

پاک فوج شہید ایس پی اعجاز خان کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی- اس کے علاوہ آئ جی ایف سی نے پاک فوج کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا

بعدازاں، آئ جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان کا دورہ کیا اور 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی- انہوں نے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخواہ کی پولیس گذشتہ کئ سالوں سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اور ان کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخواہ میں امن قائم ہوا۔ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481