اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کی اے ایس پی شہر بانو نقوی سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی ہے۔

انہوں نے اے ایس پی شہربانو کی غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے پر تعریف کی اور کہا کہ نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری کو لاہور کے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے خاتون کو بحفاظت نکالا جو ان کے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرے کرتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ خواتین معاشرے کا انمول حصہ اور ان کا احترام مذہب اور ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، انہوں نے اپنی قابلیت و استقامت سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے۔

تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نکتہ نظر کو کمزور کرتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481