اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط؛ مندرجات منظر عام پر آگئے

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط؛ مندرجات منظر عام پر آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو ارسال کیا گیا مراسلہ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کو موصول ہو گیا۔

مراسلے میں آئی ایم ایف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کو مخاطب کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی آئی ایم ایف کی سہولت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، وہ سہولت جو ملک کی طویل مدتی معاشی بہبود کو فروغ دیتی ہو لیکن صرف منتخب حکومت کے ساتھ ہی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں، ایسی حکومت جسے پاکستانی عوام کا اعتماد ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ سہولت کے ساتھ اصلاحات ضروری ہیں جو قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرے۔ علاوہ ازیں مراسلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی نے مراسلے میں آئی ایم ایف سے 1997 میں بنائی گئی اپنی پالیسی گائیڈنس نوٹ کو مدنظر رکھنے پر زور دیا۔ مراسلےکے متن میں واضح کیا گیا کہ مراسلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آئی ایم ایف ارسال کیا جارہا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی حکومت سازی، قرضوں کی ادائیگی اور قانون کی حکمرانی کے لیے آئی ایم ایف کی ڈیل کی اہمیت سے آگاہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481