اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

21 دن بعد صدر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رہا،اسحاق ڈار

21 دن بعد صدر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار نہیں رہا،اسحاق ڈار

 

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 21 دن کے بعد اجلاس بلانے کا اختیار صدر کے پاس نہیں رہا، صدر ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 91 بہت واضح ہے، الیکشن کے بعد 21 دن میں اجلاس ہونا ضروری ہے، صدر سمری پر دستخط نہیں کرتے تو مطلب وہ نہیں چاہتے ہیں اجلاس ہو، جن ارکان کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے سپیکر نے ان کا حلف لینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی تعاون کریں گے، بلوچستان میں بھی وزیراعلیٰ سپیکر، ڈپٹی سپیکر مل کر منتخب کریں گے، چاہتے ہیں جے یو آئی بلوچستان اور وفاق میں ساتھ چلے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سب جماعتیں مل کر چلتی ہیں تو ملک مشکلات سے نکلے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481