اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ملک بھر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں، حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ایک جنبش قلم نے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481