اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پختونخوا؛ دہشتگردوں کے حملے میں ایس پی شہید، 3 اہلکار زخمی

پختونخوا؛ دہشتگردوں کے حملے میں ایس پی شہید،3 اہلکار زخمی

پختونخوا؛ دہشتگردوں کے حملے میں ایس پی شہید، 3 اہلکار زخمی

مردان: پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس پی شہید اور ڈ ی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جب کہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہیں۔

گزشتہ رات گئے تقریباً ساڑھے تین بجے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور میڈیکل عملے کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی، جہاں امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی منتقل کردیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔

بعد ازاں آج صبح ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کردی گئی۔ ڈی آئی جی مردان ریجن سلیمان خان، کمشنر مردان شوکت خان یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پاوون نے سلامی پیش کی۔ایس پی اعجاز خان شہید کی لاش ان کے آبائی علاقے شیرپاؤ منتقل کردی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481