اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 5 سال مکمل

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 5 سال مکمل

 

بھارت کی دراندازی کے جواب میں پاکستان کے کامیاب ترین ‘آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ’ کو 5 سال مکمل ہو گئے، 5 سال کے بعد بھی بھارت پاک فوج کا منہ توڑ جواب نہیں بھولا اور آج بھی پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اس پر خوف طاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 27 فروری 2019ء ہماری تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے، اس دن پاکستان کے عوام کے عزم اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، پاک فوج کی استقامت اور قابلیت کا اعتراف دنیا بھر کے عسکری ماہرین اور تجزیہ کاروں نے کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ مسلح افواج نے مؤثر طریقے سے بھارتی دعوؤں کو رد کیا، ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے لیکن اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481