اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ

 

پاک بحریہ نے مشق سی سپارک 2024 کے اختتام پر شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے فائر پاور ڈسپلے کا مشاہدہ کیا، پاک بحریہ کے جہاز نے سطح آب سے فضا میں مار کرنے والے ایف ایم میزائلوں سے فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدیں ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481