اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہری پر تشدد کرنے والا راولپنڈی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار

7cc29437 10ba 4e95 b6de df014372b76d

راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں شہری پر بدترین تشدد کرنے والے اے ایس آئی کو ملازمت سے برخواست کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
اے ایس آئی شہزاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تھانہ وارث خان کے حوالات میں ایک باریش نوجوان پر تشدد کر رہا ہے اور مغلظات بکنے کے ساتھ ساتھ نہایت سفاکی سے اس کا بازو مروڑ رہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اے ایس آئی شہزاد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا اور اسے ملازمت سے برخاست کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جس شخص پر تشدد کیا جا رہا تھا اسےپتنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Rawalpindi Police ASI arrested for torturing a citizen ,شہری پر تشدد کرنے والا راولپنڈی پولیس کا اے ایس آئی گرفتار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481