اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کراچی: پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے

کراچی: پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے

کراچی: پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا گیا۔
147 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پی ٹی آئی کے 9 آزاد ارکان اور جماعت اسلامی کے 1 رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔
پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔

ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی پی پی کے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔ ایم کیو ایم کی طرف سے راشد خان میدان میں ہیں۔

آج تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 9 آزاد اراکین سندھ اسمبلی نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، جس کے نتیجے میں حلف اٹھانے والے ارکان کی مجموعی تعداد 157 ہوگئی۔ جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے بھی رکنیت کا حلف اٹھا لیا جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکین آج بھی غیر حاضر ہیں۔

114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481