اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جے ڈی اے کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

جے ڈی اے کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا

 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو عدالت نے ریلیف دے دیا۔..

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن جج کے حکم پر مجسٹریٹ نے آرام باغ تھانے پر چھاپہ مارا اور بغیر مقدمہ گرفتار سیاسی کارکنان کو عدالتی حکم پر رہا کروا دیا گیا۔

ان کارکنوں کو جے ڈی اے کے احتجاج سے حراست میں لیا گیا تھا اور سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ان کی گرفتاری کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس بناء پر عدالت نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کو آرام باغ اسٹیشن پر چھاپے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے مطابق ڈیوٹی مجسٹریٹ نے چھاپا مار کر دس سے زائد سیاسی کارکنان کو رہا کروایا۔ اس حوالے سے عدنان مہر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ آج دھرنے سے جی ڈی اے کے کارکنان کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور کارکنان کو بغیر روزنامچہ انٹری کے حراست میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوراً درخواست دائر کی گئی جس پر مجسٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے جی ڈی اے کے کارکنان کو رہا کروایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481