Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا، نوازشریف

ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا، نوازشریف

 

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ناکامی کا خوف رکھنے والا شخص کبھی کامیاب نہیں ہوپاتا۔

 

قائد مسلم لیگ ن  اور چیئرمین شریف میڈیکل ٹرسٹ میاں نوازشریف نے شریف میڈیکل ٹرسٹ سٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب شہبازشریف ،گورنر پنجاب،اساتذہ اورینگ ڈاکٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں، آج اس پروقار تقریب میں شرکت پر دلی خوشی محسوس ہورہی ہے، میں اساتذہ کرام کو بھی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، اساتذہ کی محنت نے تمام طلبا کو اس مقام پر پہنچایا ہے۔

 

میاں نوازشریف نے کہاکہ طلبا کے والدین ان کی اس  کامیابی میں برابر کے شریک ہیں، شریف میڈیکل کالج برسوں پہلے لگایا گیا پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے، شریف میڈیکل کالج میں داخلے کیلئے 100فیصد میرٹ کی شرط ہے شریف میڈیکل کالج میں سفارش نہیں میرٹ کلچر کو پروان چڑھایا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ طلبا ملک کا مستقبل اور قوم کا سرمایہ ہیں، آپ نے پاکستان کی خدمت کرنی ہے،آپ نے کبھی مشکلات سے گھبرانا نہیں ، ستارے ہمیشہ اندھیرے میں زیادہ چمکتے ہیں، آپ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے خود کو رحم دل بنائیں ، نوجوان ملک کو آگے تک لے کرجائیں گے۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہاں سے کامیاب ہونے والے طلبہ عملی زندگی میں پاکستان کی خدمت کررہے ہیں ، آپ نے اصلاح اور معاشرے میں بہتری کیلئےدل لگا کر محنت کرنی ہے، آپ نے خود کو انتشار،گالی گلوچ اور بدتہذیبی سے دور رکھنا ہے، اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481