اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

More rain and snow forecast

سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے آزادکشمیر میں 25 فروری کی رات سے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات کی ہدایت کر دی ۔ ڈائریکٹر جنرل سٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ طاہر ممتاز خان نے کہا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز ، ریسکیو 1122 ، شاہرات سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ہمہ وقت صورتحال کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے مرکزی کنٹرول روم کو آن بورڈ رکھا جائے، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کر کے انتظامیہ سے لیزان رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس بارشوں اور برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیا ر کیں ، موسمی صورتحال کے پیش نظر شہری بالخصوص سیاح حضرات راستوں کی معلومات لیکر سفر کریں اور احتیاطی تدابیر کو بہرصورت ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹیز ، ریسکیو 1122 ، شاہرات سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ طور پر پہاڑوں پر برف باری اور خطرناک مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی سے پیش آنے والے خطرات کے بارے میں مسافروں کو آگاہ کریں اور مقامی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو سروسز کے ذریعے ہنگامی صورتحال کی صورت میں رہنمائی اور مدد فراہم کریں جبکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہاں سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ کا زیادہ خطرہ ہووہاں پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور سول ڈیفنس وغیرہ ہمہ وقت دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ ادارں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور این ایچ اے کے ساتھ لیزان رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، DDMAs کو نالوںمیں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بجلی کے بوسیدہ کھمبوں ، سولر پینلز، ہورڈنگز اور زیر تعمیر عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کر کے گرج چمک اورژالہ باری سے ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایس ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شدید موسمی حالات میں ہر صورت احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481