اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باجوڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث5 ملزم گرفتار

باجوڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث5 ملزم گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخوا ملاکنڈکی دیگر سکیورٹی اداروں کے ہمراہ ضلع باجو ڑ میں کامیا ب کا روائی ۔
ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملو ث پانچ ٹارگٹ کلرز کا گروپ گرفتار ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ وایمو نیشن اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ۔ ملزمان کا وقو عہ کے ارتکاب کا اعتراف ۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز میں سے ایک ٹارگٹ کلرکا ملک نجیب ساکن لوئے ماموند کو مع دو ساتھیوں خان بادشاہ اور شاہ رحمن اللہ کے ٹارگٹ گلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔گروپ کے کالعدم دہشتگرد تنظیم TTP سے روابط کے متعلق تفتیش کی جاری ہے ،گرفتار ٹارگٹ کلر گروپ سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق مورخہ 19-01-2024 کو پولیو سپروائزر ڈاکٹر عبدالرحمٰن ولد خانزاد گل ساکن ترخو لوئے ماموند باجوڑمع سیکورٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل الیاس بسواری موٹر کار میں ڈیوٹی کے لئے ہسپتال لر خلوزو باجوڑ جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگرد وں نے موٹر کار برنگ سفید میں مذکورہ ڈاکٹر صاحب کا پیچھا کر تے ہوئے بمقام بادیسہ ذیتون جنگل بذریعہ اسلحہ آتشین ڈاکٹر صاحب مذکورہ کی گاڑی پر اندھادھندفائرنگ کرکے جس سے ڈاکٹر عبدالرحمٰن اورکانسٹیبل الیاس لگ کر شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ موٹر کاربھی نقصان رسیدہ ہوا تھا ، نا معلوم دہشتگرد وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوئے تھے۔

 

باجوڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث5 ملزم گرفتار

باجوڑ، ڈاکٹر عبدالرحمن ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملوث5 ملزم گرفتار

ڈاکٹر عبدالرحمٰن زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوا۔ وقوعہ ہذا کی نسبت مقدمہ تھانہ CTD باجوڑ ریجن میں مقدمہ علت 04 مورخہ 19-01-2024جرم 302/324/427/7ATA تھانہ CTD باجوڑ میں رجسٹر کیا گیا۔ حسب ہدایت افسران بالا اِس ٹارگٹ کلنگ کو ٹریس کرنے، اصل ملزمان تک رسائی اور ان کی گرفتار ی کیلئے ایس پی صاحب سی ٹی ڈی باجوڑ ریجن کی سربراہی میں تفتیشی اور انٹلی جنس ٹیم تشکیل دی تھی۔ ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت اور جدید خطوط پر تفتیش شروع کر کےخفیہ اداروں کی معاونت حاصل کر کے ملزمان تک رسائی حاصل کی وقوعہ کے ارتکاب میں ملوث ذیل ٹارگٹ کلرز کو نہا یت حکمت عملی سے گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے تین ضرب کلاشنکوف ، تین عدد میگزین، 46 عدد کارتوس اور تین عدد ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
(1) مختیار ولد نوشیر خان ساکن گبرے ماموند باجوڑ۔
(2)رحمت اللہ ولد صمندخان سکنہ عنایت کلے باجوڑ۔
(3) محمد ابراہیم ولد گل رحمٰن ساکن کوثر باجوڑ ۔
(4)یوسف ولد عزت اللہ ساکن کوثر باجوڑ۔
(5)راج والی ولد سید محمد ساکن گبرے ماموند باجوڑ۔
گرفتار ملزمان کو سرسری انٹارگیٹ کر کے جنہوں نے ڈاکٹر عبدالرحمن کی ٹارگٹ کلنگ کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہےاس کے علاوہ بالا ملزمان گرفتار شدہ میں ملزم مختیار ولد نوشیر خان ساکن گبرے ماموند باجوڑ ( جو گروپ کا سرغنہ ہے )بمعہ ساتھی ملزم نورعلی شاہ (عدم گرفتار) نےمورخہ 20.07.2023 کو ملک نجیب اللہ ولد سید امین سکنہ گبرے لوئے ماموند کو بمعہ دو ساتھی خان بادشاہ ولد جان بادشا ہ اور رحمن اللہ ولد وحیداللہ ساکنان گبرے لوئے ماموند کو ٹارگٹ کرکے قتل کئے تھے کے ارتکاب کا اعتراف کیا ہے جن کا مقدمہ بحوالہ علت 34 سال 2023 بجرم 202/324/427/148/149 تھانہ لوئے ماموند ضلع باجوڑ میں درج کیا گیا تھا ۔
اس گروپ کے کالعدم دہشتگرد تنظیم TTP سے بھی روابط قائم ہیں ، گرفتار گروپ کالعدم دہشتگرد تنظیم TTP کے لئے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں سرا نجام دیتےہیں،گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481