اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایم ایس او کے تحت مری میں فلسطین مارچ

ایم ایس او کے تحت مری میں فلسطین مارچ

اسرائیلی مظالم سے غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکاہے،ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں،بچوں اور عورتوں کی چیخ و پکار ہے، مسلم حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری،ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پرمسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مری کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ فلسطین ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا اسرائیلی مظالم سے غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا،ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں،بچوں اور عورتوں کی چیخ و پکار ہے اسرائیل اپنے اتحادیوں سے ملکرغزہ پر مسلسل حملہ آور ہے،انسانی حقوق کے عالمی چیمپئن کیوں خاموش ہیں 137دن سے فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور آو آئی سی کی بے بسی لمحہ فکریہ ہے مسلم حکمران او آئی سی کا اجلاس بلا کر فوراً اس کی جنگ بندی کے لئے حکمت عملی طے کریں ان خیالات کا اظہار مسلم ا سٹوڈنٹس آرگنائزیش مری کے ناظم احمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات یہ ہیں کہ ہسپتالوں پر بمباری ہو رہی ہے چھوٹے چھوٹے بچے گھاس کھانے پر مجبور ہیں،غزہ کے دلخراش مناظر نے انسانیت کی چیخیں نکلوا دی ہیں،مسلم حکمران بے حس ہو چکے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،اقوام متحدہ جیسا ادارہ صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے پاکسان جیسے ملک میں PSL کا ایونٹ KFC کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے جو اسرائیلی جہازوں اور ٹینکوں میں فیول فراہم کرنے کا کردار ادا کر رہا ہے،ریلی میں مفتی اعظم مری خالد عباسی، انجمن تاجران مری،صحافی برادری،تاجروں اور طلبہ رہنماوں سمیت مری کی عوام نے بھرپور شرکت کی اورمظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481