اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی: بسنت پر ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سے 14 افراد زخمی

راولپنڈی: بسنت پر ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سے 14 افراد زخمی

 

راولپنڈی میں بسنت کے دوران آتش بازی ، ہوائی فائرنگ اور ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں 14 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 260 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔ زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کے رش کے باعث دیگر افراد کا داخلہ بند کیا گیا۔

زخمیوں میں راولپنڈی کا 7 سالہ عبداللہ، دس سالہ مصطفی، راول روڈ پر زخمی ہونے و الا 14 سالہ شہیر اور 13سالہ عبدالرافع شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 45 سالہ نورزادہ ، 48 سالہ امتیاز ، بائیس سالہ رجب ، 12سالہ صفیان، 10سالہ اسماعیل اور 7 سالہ ہادی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 13سالہ فاطمہ ، 10سالہ مجاہد، عبداللہ اور امجد بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی: پولیس کا پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
راولپنڈی پولیس 260 سے زائد افراد گرفتارکرلئے گئے، جب کہ 15 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، 11 پستول اور ساؤنڈ سسٹمز قبضے میں لے لیے۔

پولیس کے مطابق پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن رات گئے تک جاری رہے گا، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، متعلقہ گھروں، عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481