اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے آپ نے بہت تاخیر کردی

بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے آپ نے بہت تاخیر کردی

بلوچستان میں حکومت سازی کیلیے آپ نے بہت تاخیر کردی
اسلام آباد: جے یو آئی نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ سے رجوع کیا تاہم ن لیگ نے تاخیر سے رجوع کرنے پر جے یو آئی سے معذرت کرلی۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔ جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری موجود تھے جب کہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم از کم بلوچستان میں تو مل کر حکومت بنا سکتے ہیں تاہم اس پر ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کر دی، چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ نے اب پیپلز پارٹی کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا معاہدہ کر لیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہمارا پرانا ساتھ ہے، ہم گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481