اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مری ابرار سرور قریشی نے سیاحوں اور عوام الناس کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس مری کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔مری میں آنے والے سیاحوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی گاڑی مکینکیلی فٹ لے کر آئیں اور فیول ٹینک فل رکھیں۔مری دوران بارش اور برفباری احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔
ابرار سرور قریشی کا کہنا ہے کہ دوراں ڈرائیونگ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اورروڈ پر چلنے والے دوسرے روڈ یوزر کا خیال کریں۔ دوران ڈرائیونگ لین لاین کی پابندی کریں اور کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔ ملکہ کوہسار مری میں اپنی گاڑی پارکنگ ایریا میں کھڑی کریں۔
ٹریفک آفیسر مری کا کہنا ہےکہ دوران برفباری سلپری ہونے کی وجہ سے گاڑی چھوثے گئیر میں چلائیں اور ٹائر پر چین چڑھا کر گاڑی ڈرائیو کریں ،مری میں ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں
پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں یہ اپکی زندگی کو محفوظ اور سفر کو اسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس مری کا کہنا ہے کہ مری میں ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم 0519269200پر رابطہ کریں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481