اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

 

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر متنازعہ ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر کا کوئی حق نہیں بنتا وہ عہدے پر رہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ فارم 45 الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کئے جائیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی ایک سو اسی سیٹوں پر جیت چکی ہے، امید کر تے ہیں کہ الیکشن کمیشن ہمیں مخصوص نشستیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہی حکومت چلتی ہے جو عوامی مینڈیٹ لے کر آئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں سابق کمشنر راولپنڈی اور اس کے بچوں کو تحفظ دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481