اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

افغانستان میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق،8 زخمی

افغانستان میں شدید برفباری، لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد جاں بحق،8 زخمی

افغانستان کے مشرقی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش جاری ہے جبکہ نو رستان میں لینڈسلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق برفباری اور بارش افغانستان کے مشرقی صوبے نورستان اور پنجشیر میں ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ نورستان میں برفباری کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے
جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر 20 مکانات بھی تباہ ہوگئے۔
افغان حکام نے کہا کہ خراب موسم کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481