اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاسی گہما گہمی: نوازشریف کا مری میں پڑاؤ

سیاسی گہما گہمی: نوازشریف کا مری میں پڑاؤ

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی رواں ہفتے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد سے مری چلے گئے جہاں ان کا تقریباً ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور مری میں قیام کے دوران رواں ہفتے میں نواز شریف کی آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے، نواز شریف کی دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ8 فروری کے انتخابات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پہلی بار لاہور سے باہر کسی دوسرے شہر گئے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481