اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل

قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل

قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل
اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 46، 47 اور 48 سے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردیے ۔

اسلام آباد کے حلقہ این 46، 47 اور 48 کی انتخابی عذرداری سے متعلق درخواستوں پر ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

انتخابات میں طارق فضل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے اور ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی معطل کردیا گیا ہے وہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے امیدوار تھے۔

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی معطل کردیا ، ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید محمد علی بخاری تھے۔

واضح رہے کہ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481