اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں پھر تحریک عدم اعتماد کے سائے لہرانے لگے؟

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں ایک بر پھر تحریک عدم اعتماد کے سائے لہرانے لگا. اس تناظر میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا.
 اجلاس میں مجموعی سیاسی صورت حال ،اتحادی حکومت کی کارکردگی سمیت جملہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور تمام سیاسی فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ۔
پارلیمانی پارٹی کے بعض ارکان نے ایک سیاسی اتحادی پارٹی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے جس نے بھی قانون سے مغائر کام کئے ہیں اسے جوابدہی کے عمل سے گزرنا پڑے گا ۔ ترقیاتی منصوبوں پر فوکس ہے شہری اور دیہی تفاوت کو دور کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ جو سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت کا حصہ ہیں انہیں وزیراعظم کی پالیسی کو فالو کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے. سرکاری پیسے پر لاؤ لشکر پالنے کے دور کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا ہے  .
PM 1 1
سرکاری مراعات صرف سرکاری کام کے لئے، اس کے بعد اپنی پرائیویٹ لائف گزاریں . اجلاس کے اختتام پر ایک قراداد بھی پیش کی گئی جسے تمام ارکان نے منظور کر لیا ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کیلیے بھارتی فورسز کے خلاف برسر پیکار عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتی ہے ،پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کی گذشتہ دس ماہ کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوے نظریہ ضرورت کے تحت فوری یا بعد ازمشاورت جملہ فیصلہ سازی کا اختیار وزیراعظم آزادکشمیر کو دے دیا.

اجلاس میں وزراء حکومت عبدالماجد خان ،چوہدری اظہر صادق ،چوہدری ارشد حسین ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری نثار انصر ابدالی ،عاصم بٹ ،جاوید بٹ ،چوہدری محمد رشید ،ملک ظفر،سردار فہیم اختر ربانی ،سردار محمد حسین ،سردار میر اکبر ،محترمہ صبیحہ صادق ،محترمہ امتیاز نسیم ،محترمہ تقدیس گیلانی ،اکمل سرگالہ ،پیر مظہر سعید شاہ  ،چوہدری اکبر ابراہیم اور سردار احمد صغیر نے شرکت کی ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض گجر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے انہوں نے فون پر اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر حکومت چوہدری محمد اخلاق نے اپنی والدہ محترمہ کی علالت کے باعث فون پر اجلاس میں شرکت کی ۔وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی سکاؤٹس کانفرنس میں شرکت کیلیے جانے کیلیے اجلاس میں شریک ہو کر چلے گئے۔

 shadows of no-confidence movement began to wave in AJKآزاد کشمیر میں پھر تحریک عدم اعتماد کے سائے لہرانے لگے؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481