اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عدلیہ سے ملک اور عافیہ کیلئے بڑی امیدیں وابستہ ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

REF NO 011 PHOTO

گلوبل عافیہ موومنٹ کی رہنما اور معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو انتہائی سنگین مسائل کا سامنا ہے اور اس صورت حال میں عدلیہ سے ملک اور عافیہ کیلئے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے امریکی وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ کے ہمراہ اسلام آبادآئی ہوئی تھیں مگر اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی علالت کے باعث سماعت منسوخ کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انسانی حقوق سے متعلق کیس میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے، یہ عافیہ کا 21 واں رمضان امریکی قید ناحق میں گزرے گا۔میں پوری قوم سے ملک کے استحکام اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کرتی ہوں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر مشتاق احمد اور کلائیو اسمتھ کا شکریہ ادا کیا جو سماعت میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر اسلام آباد تشریف لائے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس کیس میں معزز عدالت کا کردار انتہائی مثبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی پارلیمنٹ سے جو کہ معرض وجود میں آنے والی ہے، اپیل کریں گے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے مثبت اور بامعنی اقدامات کرے۔ انہوں نے عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو سٹافورڈ سمتھ کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس کیس میں ان کا کردار انتہائی مددگار اور اہم ہے کیونکہ وہ اس معاملے میں اچھی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے اس نیک مقصد کا بھرپور ساتھ دیں۔

 

عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر امید کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام سے کہا کہ انہیںڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے معاملے میں پاکستانی عوام کی حمایت درکار ہے۔ پاکستانی عوام وہ سب کچھ کریں جو وہ کر سکتے ہیں تاکہ عافیہ صدیقی کو امریکی جیل سے رہا کرایا جا سکے۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے کردار پر بھی زور دیا۔

There are great hopes for Aafia from the judiciary: Dr Fauzia Siddiquiعدلیہ سے ملک اور عافیہ کیلئے بڑی امیدیں وابستہ ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481