اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

طوفانی بارشوں سے مری ،کوٹلی ستیاں میں چھتیں اڑ گئیں

طوفانی بارشوں سے مری ،کوٹلی ستیاں میں چھتیں اڑ گئیں

مری، کوٹلی ستیاں اور گرد نواح میں شدید اور طوفانی بارش کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تیز آندھی اور طوفان کے نتیجے میں کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور بعض گھر جزوی طور پر تباہ ہو گئے

۔طوفان باد و باراں کے باعث مری میں کئی جگہ پول گر گئے اور بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
کئی مقامات پر سڑکوں پر درخت گر گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط کریں۔بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے نقصانات کا درست تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481