اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلی کھٹائی میں پڑ گئی؟

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نامزد وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا ہے جس کی وجہ سے فی الوقت ان کی وزارت اعلیٰ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے مختلف حلقوں کی شدید مخالفت کے باوجود علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی کے پی نامزد کیا تھا۔

آٹھ فروری کے الیکشن میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 کی نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈاپور کا نام شامل نہیں ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں این اے 44 اور پی کے 113 کے خانوں کا اندراج ہی نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال علی امین گنڈا پور کے وزیراعلی بننے میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

Ali Amin Gandapur's chief ministership in danger?علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلی کھٹائی میں پڑ گئی؟


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481