اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ ایوبیہ ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برفباری کا آغاز

سرکل بکوٹ ایوبیہ ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر برفباری کا آغاز

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) ضلع ایبٹ آباد کے بالائی سیاحتی علاقوں گلیات سرکل بکوٹ ایوبیہ ٹھنڈیانی کے پہاڑوں پر موسم سرما کی دوسری برفباری کا آغاز ھوگیا۔

 

تمام رابطہ سڑکیں بند۔گلیات میں آنے والے ایبٹ آباد اور کوہ مری کے راستوں پر تمام ادارے الرٹ مین شاہراہ ایبٹ آباد کوہ مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام شروع

اسکے باوجود سیاحوں کی حفاظت کے لیے وارننگ جاری کہ دورانِ برف باری اور رات کے وقت ان علاقوں میں سفر سے اجتناب کیا جائے ۔

 

برف باری کے باعث نتھیاگلی بکوٹ روڈ جو سرکل بکوٹ کے لاکھوں لوگوں کو ایبٹ آباد سے ملاتی ھے

 

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی این ڈبلیو کی غفلت اور ناقص حکمتِ عملی کے باعث بند مسافروں کو ایک گھنٹے کا سفر روڈ بند ہونے کے باعث چھ گھنٹوں میں براستہ مانسہرہ مظفرآباد کوہالہ طے کر کے واپس سرکل بکوٹ میں آنا پڑتا ھے

 

عوام علاقہ کا مطالبہ ھے کہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنی عیاشیوں اور لاکھوں روپیے کا فنڈز غیر ضروری کاموں کی جگہ معمولی رقم سے اس روڈ کی صفائی اور نمک پاشی کرکے عوام کو سہولت دیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481