اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

پاکستان میں ایکس (ٹوئٹر) کی سروسز بند، صارفین کو مشکلات کا سامنا

 

مقبول سوشل میڈیا سائٹ ایکس جو پہلے ٹوئٹر تھا، پاکستان بھر میں ڈاؤن ہے جس سے لاکھوں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق پاکستان میں ہفتے کی رات 9 بجے سے ایکس ڈاؤن ہے، صارفین کی شکایت ہے کہ انہیں ٹوئٹس اور نئی پوسٹس دیکھنے میں پریشانی ہو رہی ہے۔

 

صارفین ایکس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے، جب بھی اسے لوڈ کیا جارہا ہے تو اسکرین پر ‘this site can’t be reached’ کا نوٹیفکیشن نظر آرہا ہے۔

 

Downdetector کے مطابق رات 9 بج کر ایک منٹ کے قریب ایکس کی بندش کی  کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

 

دوسری جانب سائبر سکیورٹی واچ ڈاگ، نیٹ بلاکس نے بھی پاکستان میں ایکس کی بندش کی تصدیق کی ہے،  گزشتہ کچھ دنوں میں پاکستان بھر میں کئی مرتبہ انٹرنیٹ سروسز سمیت سوشل میڈیا سائٹس ڈاؤن ہو چکی ہیں۔

 

خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے پیش نظر اکثر سروسز متاثر رہیں۔

 

اس سے قبل ایکس مئی 2023 میں عالمی بندش کا شکار ہوا تھا، جب دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے بڑی تعداد میں شکایات کی گئیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481