اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی

مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی
لاہور: ن لیگ کی جانب سے نامزد کردہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی فراہم کردی گئی۔

مریم نواز کے ساتھ پولیس کے چار اسکواڈ، ایک جیمر اور ٹریفک پولیس کا دستہ لگا دیا گیا، انہیں دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کردی گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مریم نواز کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی آئی جی پنجاب کے احکامات پر فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی جاتی امرا پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نوازکو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کیلیے سکیورٹی مانگ لی

دریں اثنا کے پی میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاج میں شرکت کے لیے پولیس سے سکیورٹی مانگ لی تاہم ابھی انہیں سیکیورٹی نہیں دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481