اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینےکا فیصلہ

سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینےکا فیصلہ

سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینےکا فیصلہ

 

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شریک تھے۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں تمام ججز کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لینے اور ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کے فیصلے پر گفتگو ہوئی۔

 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا، فیصلہ چیف جسٹس کی دیگر ججز سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق مقدمہ 19 فروری کو پہلے ہی سماعت کیلئے مقرر ہے، پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے پہلو کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481