اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 164 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور ، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں ، بہاولپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کرلیاگیا۔

 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ،  6ڈیٹونیٹر، 6حفاظتی فیوز، اسلحہ، گولیاں، پرائما کارڈ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔

 

ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت رحیم شاہ ، محمد عثمان ، مرتضی حسن ، عمر سعید، رحمت ،کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی اور نظام حکومت تبدیل کرنا چاہتے تھے ۔ رواں ہفتے935 کومبنگ آپریشنز کے دوران 48 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 36056 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481