اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی، پی پی ملکرحکومت بنالیں، سعد رفیق

پی ٹی آئی، پی پی ملکرحکومت بنالیں، سعد رفیق

 

 

رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پیپلزپارٹی کیساتھ مل کرمرکز میں حکومت بنالے،مسلم لیگ ن کو کانٹوں کاتاج سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

 

مسلم لیگ (ن) کےدو اہم رہنماؤں نے مرکز میں حکومت بنانے کے لیے اپنی پارٹی کی کوششوں کی اعلانیہ طور پر مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پارٹی اس ’کانٹوں بھرے تاج‘ کو اپنے سر پر سجانے کی کوئی خواہش نہیں رکھتی۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس ) پر رہنما مسلم لیگ (ن) سعد رفیق نے رات گئے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ (ن) کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت بنالیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ (ن) کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

 

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا تھا کہ خدا کرے ن لیگ فیصلہ کر لے کہ جس کو اکثریت دلائی گئی اسی کو حکومت بنانے کا موقع دیا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481