اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گجرات، مسافر بس ہوٹل میں گھسنے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، 3 جاں بحق

گجرات، مسافر بس ہوٹل میں گھسنے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی، 3 جاں بحق

گجرات میں مسافر بس ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے ہوٹل میں گھس گئی، اس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جانیوالی بس یوٹرن پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر ہوٹل میں جا گھسی جس سے وہاں موجود گیس لائن پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے باعث بھی متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور جھلسنے والوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 55 سالہ غلام قادر، 30 سالہ اظہر اور 55 سالہ شیر علی شامل ہیں

 

جبکہ زخمیوں میں رخسانہ، شبینہ، طاہر، طارق، اکرام، منور، محمد افضل، فخر،علی حسن، جنید اور صادق شامل ہیں۔

 

ریسکیو 1122 نے جاں بحق اور زخمیوں کو عزیز بھٹی ہسپتال منتقل کردیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481