اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں کل ہونے والے احتجاج کی اجازت نہ ملی

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں کل ہونے والے احتجاج کی اجازت نہ ملی

 

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کل کے احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست مسترد کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے کل ہونے والے احتجاج کی اجازت کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست جمع کروائی گئی تھی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد کہنا تھا کہ شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، شہر اقتدار میں کسی بھی سیاسی جماعت اور تنظیم کو احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انتظامیہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، ورنہ اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481