اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کردی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آٹھ فروری کے الیکشن کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

شہری علی خان کی جانب سے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا گیا تھا جن کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی کی بنیاد پر کرائے گئے الیکشن کالعدم قرار دے کر ملک میں دوبارہ انتخابات منعقد کرائے جائیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ 19 فروری کو اس مقدمے کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ میں شامل دیگر ججوں میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔

ملتان، الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر سی ای او ایجوکیشن معطل

ملتان، الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر سی ای او ایجوکیشن معطل..فائل فوٹو

 

اس حوالے سے سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی شکایات سامنے آئی ہیں، جبکہ مختلف جماعتیں اس وقت احتجاج جلسے جلوس اور دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جن جماعتوں کو دھاندلی کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایات ہیں ان میں پاکستان تحریک انصاف۔ جے یو ائی۔ اے این پی ۔جماعت اسلامی۔ نیشنل پارٹی۔ جی ڈی اے اور دیگر شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481