اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیر پگارا نے مارشل لا کا خدشہ ظاہر کر دیا

پیر پگارا نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑنےکا اعلان کردیا

فنکشنل لیگ اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی نے خبردار کیا ہے کہ نئی حکومت آٹھ دس ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گی اور ہو سکتا ہے ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لا لگ جائے۔

مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جامشورو میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ کھچڑی بن رہی ہے اور ہو سکتا ہے یہ حکومت آٹھ دس ماہ سے زائد عرصے تک نہ چلے۔
جب مارشل لا لگ جائے گا تو یہی عدلیہ اسے قانونی کور بھی دے دے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات کے نتائج دو ڈھائی ماہ پہلے ہی فروخت ہو چکے تھے۔ اب عالم یہ ہے کہ جو جیت کے آیا ہےوہ بھی سر پکڑ کر بیٹھا ہوا ہے۔

پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی کئی دوستوں نے مشورہ دیا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کر دیں لیکن ہم نے الیکشن لڑا کیونکہ ایسا نہ کرتے تو انہیں دنیا کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر اگر لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا تو وہ دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہماری اپنی ہے اس سے دور رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔۔فوج فیڈریشن کی علامت ہے۔ ہماری فوج نہ ہوتی تو یہاں بھی اج فلسطین جیسے حالات ہوتے۔

پیر پگارا نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کو چور نہیں سمجھتے ،اگر وہ چور ہیں تو پھر ہم سب بھی چور ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کچھ غلطیاں ہو گئی ہوں گی اگر وہ غلطی نہ کرتے تو فرشتہ ہوتے۔

Peer Pagara expressed fear of martial law,پیر پگارا نے مارشل لا کا خدشہ ظاہر کر دیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481