اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حکومت سازی پر آج پی پی نواز لیگ مذاکرات کا نیا دور ہو گا

حکومت سازی: آصف زرداری اور بلاول لاہور پہنچ گئے

دونوں کمیٹیوں کے نمائندے اپنی سیاسی قیادت سے مذاکرات کے بعد آج تیسرا دور کرینگے-سفارشات کو حتمی شکل دی جائے جائیگی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ ساز کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور جمعرات کے روز مکمل ہوگیا جس میں مزیدبات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا,جبکہ حکومت سازی کے حوالے سے معاملات میں آج اہم پیشرفت متوقع ہے۔

گزشتہ روز مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے کرنے کوارڈینیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور ہوا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی سے متعلق معاملات آگے بڑھے ہیں۔حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس کے دوسرے دور میں طے پایا کہ دونوں کمیٹیوں کے نمائندگان اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد آج تیسراراؤنڈ منعقد کریں گےتاکہ سفارشات کوحتمی شکل دی جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹیاں آج مشاورت کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دیں گی۔ مشترکہ اجلاس کی دوسری نشست میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، سردار بہادر خان سیہڑ، ندیم افضل چن اور شازی خان نے شرکت کی.

new round of PP Nawaz League negotiations on government formation today,حکومت سازی پر آج پی پی نواز لیگ مذاکرات کا نیا دور ہو گا

Community Verified icon


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481