اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

8 فروری کے الیکشن مسترد کرتے ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتفاق

8 فروری کے الیکشن مسترد کرتے ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتفاق

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے میں 8 فروری کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اس نقطہ پر اتفاق کرلیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا تھا کہ آج پوری قوم کے سامنے ایک نقشہ نظر آرہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی طرف سے اسد قیصر کی قیادت میں بیرسٹر سیف، عمیر نیازی، فضل خان پر مشتمل وفد جے یو آئی سربراہ سے ملاقات کے لیے آئے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جے یو آئی ان الیکشن کو یکسر مسترد کرتی ہے، یہ جعلی الیکشن ہے یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس پر دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ 8 فروری کے الیکشن کو صاف شفاف نہیں مانا جاسکتا، اسے مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ 17 فروری کو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بنیادی نقطہ پر اتفاق کیا گیا کہ نتائج سے ثابت ہوجاتا ہے کہ الیکشن دھاندلی زدہ ہے، اس کے نتیجے میں عوام کی ووٹ کی صورت میں دی گئی امانت میں خیانت کی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں اس سوچ کے ساتھ بات چیت کریں گے اور اس وقت تک تحریک چلائیں گے جب تک عوام کو اس غصب شدہ حق واپس نہیں دیا جاتا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481