اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا، ن لیگ

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا، ن لیگ

نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا، ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کےلیے شہباز شریف کو نامزد کردیا ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان جبکہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے عوام، سیاسی تعاون فراہم کرنے والی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات اور عوام مہنگائی سے نجات پائیں گے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481