اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی: آزاد امیدوار چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا 

راولپنڈی: آزاد امیدوار چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا 

راولپنڈی: آزاد امیدوار چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی میں   گذشتہ روز  قتل ہونے والے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد عدنان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

 

سابق ایم پی اے چودھری محمد عدنان کا نماز جنازہ  راولپنڈی کے علاقے جھنڈہ چیچی میں ادا کیا گیا، ان کی نماز  جنازہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پیپلزپارٹی کے سابق امیدوار مختار عباس، سابق رکن قومی اسمبلی  شیخ راشد شفیق، زمرد خان، شکیل اعوان، سید عارف شیرازی، ظہیر احمد اعوان، سمیت شہر  کی نامور  سیاسی شخصیات سمیت  اہل علاقہ، وکلاء، سول سوسائٹی اور میڈیا کی بڑی تعداد نے  شرکت کی۔

 

سابق رکن پنجاب اسمبلی کی نماز جنازہ کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گے۔

 

واضح رہے کہ  چودھری عدنان کو گذشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مقامی تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481